Friday February 14, 2025

ڈیرن سیمی نے اپنے ڈانس اور اردو سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے ڈانس اور اردو سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا میلہ اب کراچی پہنچ گیا ہے جہاں آج پشا ور زلمی اور اسلام آباد یونائیڈ کے مابین کھیلا جارہا ہے ۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی سٹیج پر ڈانس کے جلوے بکھیرے جس میں فاسٹ باؤلر حسن علی نے بھی ان کا ساتھ دیا ، اس موقع پر ڈیرن سیمی نے اہلیان کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”پخیر راغلے،کیسے ہو کراچی؟“۔سیمی کا کہنا تھا کہ اب کی مرتبہ وہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ جیتنا چاہتے ہیں ، آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔