اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر قانون دان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے سابق وزیراعظم میا ں نوازشریف کے حوالے سے اپنے نئے خدشات ظاہرکر دیے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف فیصلے اپنے حق میں لینے کے لئے نیب کے جج محمد بشیر پر دباؤ ڈال رہے ہیں ، نواز شریف کے لئے اس وقت اسٹبلشمنٹ سے زیادہ نیب جج سے بات کرنا اہم ہے۔شریف برادران آج تک منی ٹریل نہیں پیش کر سکے اور 2 سال ہو گئے ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ کیسز میں سزا ہو گی اس لئے وہ دیوار توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ممکن ہے کہ نوازشریف امریکہ کے ذریعے ڈیل
بھی کررہے ہیںکیونکہ ماضی میں وہ کئی بار ڈیل کر چکے ہیں نواز شریف ہمیشہ دوراستوں پر چلتے ہیں خفیہ راستے کے ذریعے سمجھوتے کرتے ہیں جبکہ دوسرا راستہ عوام کے پاس جا کر یقین دلاتے ہیں کہ وہ ڈیل نہیں کر رہے ۔