کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے گزشتہ روز چئیرمین سینیٹ پر کی گئی شدید تنقید کے بعد پیپلزپارٹی کا شدید ردعمل سامنے آگیا ہے ۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہے کہ اب عوام کی آواز سینیٹ میں گونجے گی ،حادثاتی وزیراعظم نے سینیٹ میں مشترکہ چیئرمین لانے کی جو بات کی، ذمہ دار
عہدوں پر ذمہ دارانہ بات کرنی چاہئیے، پی ایس ایل کا جنون پورے ملک میں ہے، کراچی کی رونقیں ایک باہر پھر بحال ہوئی ہیں۔ مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ مجھے گائیڈنس شہید محترمہ بینظیربھٹو کی تھی انہی کی بدولت یہاں تک پہنچی ہوں، حادثاتی وزیراعظم نے متفقہ اورمشترکہ چیئرمین سینیٹ لانے کی جو بات کی وہ انہیں زیب نہیں دیتی، ذمہ دار عہدوں پر ذمہ دارانہ بات کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ نفرتوں سے ہمیں دور رہنا ہے، بہت اچھا ہوا نون لیگ کو پارلیمنٹ کی حرمت کا خیال آیا۔شیری رحمان نے کہا کہ پی ایس ایل کا جنون پورے ملک میں ہے، اسلام آباد میرا دوسرا گھر پشاور زلمی بھی ہماری ہے، ہم کرکٹ کو سپورٹ کررہے ہیں اورکرکٹ سے کراچی میں ایک باہر پھر رونقیں بحال ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے۔ تمام جماعتیں اپنے منشور لے کر آئیں گی۔ پیپلزپارٹی جمہوریت کا علم بلند رکھے گی ۔شیری رحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنا چاہتے ہیں، بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے ہیں، اب عوام کی آواز سینیٹ الیکشن میں گونجے گی۔