اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ نومبر کے مہینے میں ختم نبوت ؐ کے نام پر گھنائونا کھیل کھیلا گیا ۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ خادم رضوی اور افضل قادری رانا ثنا اللہ کے بدترین مخالف تھے ۔ انہی کی ایما پر فیض آباد میں دھرنا کیا گیا ۔ جس کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں کئی لوگ شہید ہوئے۔ کیا ان شہدا کےلئے کوئی جے آئی ٹی بنوائی گئی؟عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ چھ نومبر 2017کو رانا ثنا اللہ اور پیر افضل کے مابین سیون کلب میں ایک ملاقات ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں
کچھ معاملات طے پائے ۔ جس کے بعد خادم رضوی نے اپنی تقریروں میں کبھی رانا ثنا اللہ کا نام تک نہیں لیا۔ان کا موقف اچانک تبدیل ہوگیا۔اور ختم نبوت ؐ قانون میں ترمیم والے بھی بے نقاب نہیںہوئے۔ خادم رضوی کیا صرف گالیاں دے کر اپنے شہدا کو انصاف دلوا دے رہے ہیں؟