Monday January 20, 2025

تنخواہ دار طبقے کی بھی سن لی گئی ، سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑی خوشخبری سنا دی۔۔ فیکٹریوں اور نجی کمپنیوں کو شاندار پیشکش کر دی

اسلام آباد:لاک ڈاؤن کی وجہ سے فیکٹریوں دفاتر کے لئے تنخواہوں کی ادائیگی کرنا دشوار تھا، لیکن اسٹیٹ بینک کی قلیل مدتی ریفاننس اسکیم نے اس مشکل کو حل کیا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے لگائے لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار طبقہ ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کو بھی اپنی ملازمتوں کے لالے پڑے ہوئے تھے۔متاثر ہونے والے کاروباروں کے اسٹیٹ بینک ریفاننس اسکیم متعارف کرائی ہے، اس سے وہ کمپنیاں فائدہ اٹھاسکتی ہیں جن کی 3 ماہ کی تنخواہوں کا بل 20 کروڑ سے زائد ہے۔اسٹیٹ بینک انہیں ساری رقم 4 فیصد شرح سود پر فراہم کرے گا اگر وہ ٹیکس دہندگان ہیں، بصورت دیگر یہ شرح 5 فیصد ہے۔اسٹیٹ بینک نے 50 کروڑ کی تنخواہوں کا بل رکھنے والوں کو نصف رقم دینے کی اسکیم نکالی ہے جبکہ 20 اور 50 والی کمپنیاں 75 فیصد رقم کے لیے اپلائی کرسکتی ہیں۔

FOLLOW US