Monday January 20, 2025

پنجاب کے تاجروں کا 14 اپریل سے مارکیٹیں کھولنے کااعلان‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے اگرمکمل لاک ڈائون برقرار نہ رکھا تو ہم مارکیٹس کھول لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تاجروں نے 14اپریل کو دوکانیں کھولنے کا اعلان کیا ہے ، تاجر رہنمائوںکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےمکمل لاک ڈائون برقرار نہ رکھا ، انڈسٹری کھولنے کی اجازت دی گئی تو ہم دکانیں کھول لیں گے ۔ اس حوالے سے سینئر صحافی و اینکر پرسن طلعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ’’پنجاب کے تاجر رہنماوں نے 14اپریل سے دوکانین کھولنے کا اعلان کر دیا، اگر حکومت نے مکمل لاک ڈان کرنے کی بجائے صرف انڈسٹری کھولنے کی اجازت دی تو ہم بھی دوکانیں کھول دیں گے۔یا مکمل لاک ڈان کیاجائے یا سب کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔تاجر رہنماوں کا موقف‘‘۔

FOLLOW US