Monday January 20, 2025

خیبر پختونخوا کے عظیم ڈاکٹر نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی! کرونا وائرس کے مریض کی نماز جنازہ پڑھانے کیلئے مولوی کے انکار کر دیا ڈاکٹر ثنا اللہ نے آگےبڑھ کر خود میت کو غسل دیا پھر نمازہ جنازہ پڑھا کر دفن کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ نے انسانیت کی عظیم مثال قائم کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق کے پی شانگلہ سے تعلق رکھنے والے شخص کرونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے وائرس کی اطلاع ملنے کے بعد مولوی نے نماز جنازہ پڑھانے سے صاف انکار کر دیا ،مولوی کا کہنا تھا کہ میں ڈرتا ہوں کہیں میں بھی اس مہلک وائرس کا شکار نہ ہو جائوں میں نمازجنازہ نہیں پڑھا سکتا جس کے بعد خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹر ثنا اللہ آگے آئے اور کہا میں میں میت کو غسل دوں گا ، نماز جنازہ پڑھائوں اور دفن بھی کرائوں گا ۔ میڈیا

سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میں حافظ قرآن ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ میت کو غسل کیسے دیا جاتا نمازہ جنازہ کیسی پڑھائی جاتی ہے اور دفن کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ۔ میں نے یہ سب یونیسیف کے زیر اانتظام ایک تربیت میت کو غسل دینا سیکھا اور تمام احتیاطی تدابیر بھی جانی تھیں ۔ واضح رہے کہ ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں تعینات ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ سرکاری سپتال میں کررونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور ہیں۔جہاں وہ اپنی زندگی خطرات میں ڈال کر دوسروں کی دن رات خدمت میں مصروف ہیں ۔

FOLLOW US