کراچی:سندھ میں آج اب تک کورونا کے مزید 104 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز 1318 اور ہلاکتیں 28 ہوچکی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں جب کہ آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 371 ہوگئی ہے۔