Friday February 14, 2025

کروڑوں پاکستانی ووٹروں کا ڈیٹا کس امریکی کمپنی کے پاس ہے۔۔نوازشریف نے یہ ڈیٹا کس ذریعے سے اور کیوں وہاں پہنچایا؟؟طلاق کی خبر لیک کرنے کے بعد یہ کمپنی اب عمران خان کے خلاف کیا کرے گی؟اہم رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اینکر اور تجزیہ کار آفتاب اقبال نے انکشاف کیا کہ کروڑوں پاکستانی ووٹروں کا ڈیٹا امریکہ کی ایک لابنگ فرم کو خفیہ طور پر پہنچایا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں آفتاب اقبال نے انکشاف کیا کہ جو بات میں بتانے جا رہا ہوں ۔ یہ کوئی نئی بات نہیںہے ۔ اس پر پہلے بھی بات ہو چکی ہے ۔ لیکن ابھی تک یہ ایک الزام ہے اس کی تحقیقات ہونا باقی ہیں اور ہونی چاہئیں ۔ آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ایک امریکی لابنگ کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ اور اس کمپنی کے پاس گیارہ بارہ کروڑ پاکستانی ووٹروں کا ڈیٹا بھی پہنچ چکا ہے ۔ اس کمپنی کا نام کیمبرج اینالیٹکا ہے ۔ اور یہ ممکن نہیں کہ پاکستانی ووٹرزکا ڈیٹا اس کے پاس فیس بک یا ٹوئٹر سے آیا۔ ابھی تک آدھے پاکستانیوں کو نہیں پتہ

کیا یہ ہوتی کیا ہیں۔ یہ ڈیٹا مبینہ طور پر پاکستان سے تین اداروں نادرا، ایچ ای سی اور الیکشن کمیشن سے ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے۔ عمران خان کی طلاق کی خبر بھی اسی کمپنی نے لیک کر دی تھی ۔ نواز شریف کو تین چار سال سے جس سے سب سے زیادہ خوف ہے وہ عمران خان ہیں۔ اور عمران خان ہی کے خلاف اس کمپنی کی خدمات کو حاصل کیا جارہا ہے۔