Monday January 20, 2025

ذرا اپنے گریبان میں جھانکو۔۔!! 6 خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے،ماضی میں۔۔۔اعلیٰ حکومت عہدیدار اپوزیشن پر چڑھ دوڑی۔۔۔چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پر وار کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا،قوم نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو، تایا بھتیجے کو اور صدر انور مجید کو سبسڈی دیتا تھا،6 خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے تھے، ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا،نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ بدھ کو اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہاکہ اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کو سراہے جس نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی۔

دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت تنہا ہر شخص کی مشکل کو کم نہیں کر سکتی اور نہ ہی کوئی ادارہ ایسا کر سکتا ہے ، ان کا کہنا تھا اگر تمام مخیئر حضرات تمام اپوزیشن کے اراکین کے ساتھ کے ساتھ مل کر کام کرے تو مشکلات کم ہو سکتیں ہیں ۔ ایم ڈی یو ڈٹیلٹی سٹورز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مستحق افراد کی مدد کر رہے ہیں ان کو سلام پیش کرتی ہوں ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 10 ارب روپے یوٹیلٹی سٹورز کو ادا کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے 19 اشیاء سستے داموں عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوٹیلی سٹوز کو عوام کی فلاح کیلئے فنکشنل کریں گے۔ اڑھائی ارب کی اشیاء خرید کر عوام کو سستے داموں فروخت کی جائیں گی ۔وزیراعظم عمران خان نے مستحقین میں کیش دینے کی سکیم کا آغاز بھی آج سے کر دیا گیا ہے۔ایک خاندان کو 12 ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔ 144 ارب روپے غریبوں میں تقسیم ہونے جا رہا ہے ، اس پر ان غریبوں کا حق ہے جو غربت کی لائن سے بھی نیچے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابتدائی طور پر لاک ڈاؤن 3 ہفتوں کا پلان کیا تھا، ابھی اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کر سکتے، لیکن ہمیں اس بات کو دھیان میں رکھنا ہو گا کہ کورونا وائرس 2 سے 3 ہفتوں میں ختم نہیں ہو سکتا، اس کے لئے ہمیں وقت چاہیئے ہو گا۔

FOLLOW US