Friday February 14, 2025

کیا ایک بار پھر ڈیل ہونے جارہی ہے؟؟؟ تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما کی بیٹی کی شادی میں یوسف رضا گیلانی ، اعتزاز احسن اور کون کون پہنچ گیا؟؟چونکا دینے والی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی ۔شاد ی کی تقریب گیریژن کلب میں منعقد ہوئی جس میں چوہدری شجاعت حسین ،سید خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید،اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، منظور احمد وٹو، غلام مصطفی کھر،میاں محمود الرشید،جمشید اقبال چیمہ، میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔رہنمائوںنے صمصام بخاری کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔