Saturday July 19, 2025

اس کی پاکستان میں ذرا برابر عزت نہیں ہے،، اس نے ووٹ کہاں سے لیے ہیں،، ہٹائو اس کو۔۔۔ وزیر اعظم نے یہ بات کس کے بارے میں کہہ ڈالی ؟؟؟نام جان کر آپ چونک جائیں گے

ننکانہ صاحب(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی قیادت ایک طرف تو پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے سینیٹ الیکشن میں کیے گئے اتحاد پر خاصی برہم ہے ۔ تو دوسری جانب نئے چئیرمین سینیٹ کو بھی کڑی تنقید بنائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ

فروخت کئے گئے ووٹوں کی وجہ سے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بنے ہیں،ایسے دنیا میں پاکستان کی عزت ہو سکتی ہے ؟،یہ بے عزتی کا مقام ہے آج بھی کہتا ہوں کہ چیئر مین سینیٹ متفقہ طور پر لا یا جائے ،موجودہ چیئر مین سینیٹ کی عوام میں کوئی عزت نہیں ہے ۔ہفتہ کوننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست ملک کی خدمت کی سیاست ہے ،جیب بھرنے کی سیاست نہیں ،ہم پر گزشتہ پانچ سالوں میں بہت الزامات لگائے گئے جوثابت نہیں ہوئے لیکن ہمارے کام سب کو نظر آرہے ہیں ،جو الزام لگاتے ہیں وہ اپنے گریبان میں دیکھیں اور اپنے کام دکھائیں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پیسے دے کر ووٹ خریدے گئے چیئرمین سینیٹ کی عوام میں کوئی عزت نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چیئر مین سینیٹ کے انتخاب میں لوگوں کا ایمان اور ضمیر خریدا گیا ۔ فروخت کئے گئے ووٹوں کی وجہ سے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک میں صدر نہیں ہوتا تو چیئرمین سینیٹ صدر مملکت ہوئے ہیں،اس طرح چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بے عزتی کا مقام ہے،کیا اس طرح ملک کی عزت دنیا میں ہو سکتی ہے ؟ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو پیش کش کی کہ صادق سنجرانی کو ہٹا کر نیا چیئرمین سینیٹ لائیں۔