اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار پر کڑی تنقید کے بعد اب چودھری نثار کی جانب سے بھی جواب آگیا ہے۔سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے چودھری نثار کے الزامات کا جواب دیتےہوئے کہا ہے کہ فوجی آمر کے دور حکومت میں وزرات کے منصب پر بیٹھنے والے شخص کو جمہوریت کا ارسطو بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی وہ شخص ہیں جنھوںنے ہوا کے جھونکوں کی طرح اپنی سیاسی وفاداریاں بدلی ہیں۔ اس لئے اب وہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم پرکامیاب ہونے
کےلئے چودھری نثار کا کندھا استعمال ہر گز نہ کریں۔ انھیں یاد ہی ہو گا کہ انھوںنے ماضی میں شریف خاندان کے خلاف کیا کیا بیانات دیے۔ یہاں تک کہ مسلم لیگ (ن)میں واپس آنے کےلئے بھی انھوںنےتحریک انصاف کے خلا ف بیان بازی کو ہتھیار بنایا۔ اور اب ان کے الزامات کا نشانہ چودھری نثار بنے ہوئے ہیں۔