Tuesday November 25, 2025

وفاقی حکومت یا صوبائی حکومتیں، کرونا وائرس کیخلاف سب سے بہترین کام کس نے کیا

لاہور:غیر ملکی ادارے کا سروے، 71 فیصد پاکستانیوں نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر دیا، آسٹریلوی ادارے آئی آر آئی ایس کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 10 فیصد لوگ حکومتی اقدامات سے ناخوش، اکثریت کی رائے میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے سب سے بہتر پنجاب حکومت جبکہ وائرس کی روک تھام کیلئے سب سے بہتر سندھ حکومت کام کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک آسٹریلوی ادارے آئی آر آئی ایس کی جانب سے پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال اور اس کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کوششوں سے متعلق عوامی رائے پر مبنی سروے کروایا گیا ہے۔

پاکستانیوں کی اکثریت حکومتی سطح پر کرونا کے خلاف کئے گئے اقدامات سے مطمئن ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 71 فیصد لوگ کرونا وائرس کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کئے گئے امدادی پیکج کو بھی بہتر قرار دیا ہے: