Friday February 14, 2025

مسلم لیگ (ن) کی خاتون رہنما یاسمین خان کی لاش کتنی پرانی نکلی؟؟؟موت کی وجہ کیا ہوئی؟؟؟اہم خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ایک خاتون رہنما اور سابق ایم پی اے کی پراسرار اس وقت ایک معمہ بن چکی ہے ۔ وہ اپنی رہائشگاہ میں ایک کرسی پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ بھٹہ چوک کے قریب گھر سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب

گھر سے ایک خاتون کی 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اپولیس کا کہنا ہے کہیاسمین خان گھر میں اکیلی تھیں، موت کے وقت وہ کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں، لاش 3 روز پرانی لگتی ہے، یاسمین خان کی موت کی وجہ بظاہر ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ یاسمین خان پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور نہ ہی جس پر کوئی زخم کا نشان ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر موت کی مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے۔