Thursday February 13, 2025

کیا ہمارے ڈالر ہمارے ڈالر لگا رکھی ہے ؟؟؟؟ اور یہ جوتمھارا نیا آدمی ہے،اسے بھی آنے دو ،، دیکھ لیں گے اس کو بھی۔۔۔ پاکستان کا امریکہ کو نیا پیغام جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے امداد بند کیے جانے کا پاکستان پر کوئی بڑا پڑے گا ۔ امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پاک ٗامریکہ تعلقات وسیع البنیاد ہیں، انہیں ڈالر میں نہیں تولا جاسکتا۔یوم پاکستان کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکااسٹریٹجی کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے امریکا کو بتایا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل سیکوشش جاری رکھیں گے۔اعزاز چوہدری نے بتایا کہ امریکا اقتصادی اور ترقیاتی پروگرام جاری رکھنا چاہتا ہے، اسے ادراک ہو رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر چلناچاہیے کیونکہ اب تک جو کامیابیاں حاصل ہوئیں، وہ مل کر کام کرنے سے ہوئیں۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم امریکی عہدیداروں کے ساتھ کھلے ذہن سے مل کر کام کرتے ہیں اور نئے سیکیورٹی ایڈوائزر جان بولٹن کے ساتھ بھی یہی پالیسی اختیار کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ایجنڈا پاکستان، افغانستان اور خطے میں امن اور پاک۔امریکا تعلقات میں بہتری ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور ہم امریکا کو سمجھانیکی کوشش کر رہے ہیں کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا۔انہوں نے کہاکہ افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے۔کہ افغان مصالحتی عمل سے امن آنے کی امید بنتی ہے اور افغانستان میں جتنے اسٹیک ہولڈرز ہیں انہیں مل کر بیٹھنا چاہیے