لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے سپرپاور ہونے کا معیار بدل دیا، ثابت ہوگیا کہ سپر پاور اور سپر پلانر صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، مہلک بیماری کیخلاف ایٹم بم اور میزائل سب بے سود ہوگئے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اگراس وائرس کے خلاف دل کھول کر فنڈز خرچ نہ کیے گئے تو یہ وائرس اگلے پانچ سال بھی جان نہیں چھوڑے گا۔ عالمی طاقتوں کو چاہیے کہ صحت کے شعبوں میں دل کھول کر خرچ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے سپرپاور ہونے کا معیار بدل دیا، سپر پاور اور سپر پلانر صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ایٹم بم اور میزائل سب بے سود ثابت ہوگئے۔ثابت ہوگیا کہ آج ایٹم بم یا اسلحہ مہلک بیماری کیخلاف بے کار ہے۔
واضح رہے کورونا وائرس کے سامنے پوری دنیا کی سائنس تحقیقات بے بس ثابت ہورہی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا کے مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ گئی ہے، اٹلی میں15887، سپین میں 12641 افراد لقمہ اجل بن گئے، بھارت میں وائرس سے 118 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پیر کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے کئی ملکوں میںکورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ دنیا بھر میں جان لیوا وائرس کورونا سے اب تک افراد 1205091متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 264838 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکا میں 9618 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اب تک کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے اٹلی میں 15887 اور سپین میں 12641 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ بھارت میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 118 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یورپی ملک فرانس میں اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 8078 ہوگئی ہے۔ فرانس کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ برطانیہ میں اب تک 4934 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔