اسلام آباد : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے زلفی بخاری پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگا دیا، رہنما تحریکِ انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ زلفی بخاری جیت گئے، جہانگیر ترین ہار گئے، جہانگیر ترین سچا انسان ہے کم از کم انسانی اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ زلفی بخاری جیت گئے جہانگیر ترین ہار گئے، جہانگیر ترین پھر جیتیں گے،جہانگیر ترین سچا انسان ہے کم از کم انسانی اسمگلنگ میں ملوث نہیں ہیں، لگتا ہے دھاندھلی ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”جہانگیر ترین، خان صاحب کے سچےساتھی ہیں ،میں جب ہی ٹی آئی میں نہیں تھا تب بھی میں نے ان کے لیے بول پر شو کیا، وہ میرے ساتھ کابینہ کا حصہ رہے،ہم نے خان کا آخری گیند تک ساتھ دینا ہے،ہم بارڈر کھولنے والے نہیں، seal کرنے والے ہیں،جہانگیر بھی خان کا عامر بھی خان کا”۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ” بغلیں بجانے والے تھم جائیں آڈٹ باقی ہے پتہ چلے گا 42 شوگر ملز کس کی ہیں ؟ وہ دونوں اسپتال میں پڑے ہیں جہانگیر ترین کی شوگر مل پر اتنا ہنگامہ، گلے پھاڑنے والے آواز نیچی رکھیں،جو کچھ بھی پھٹے گا آواز آجائے گی آج کی تاریخ تک جہانگیر ترین بے قصور ہیں!”۔
بغلیں بجانے والے تھم جائیں
آڈٹ باقی ہےپتہ چلے گا ۴۲ شوگر ملز کس کی ہیں ؟
وہ دونوں اسپتال میں پڑے ہیںجہانگیر ترین کی شوگر مل پر اتنا ہنگامہ
گلے پھاڑنے والے آواز نیچی رکھیں
جو کچھ بھی پھٹے گا آواز آجائے گی
آج کی تاریخ تک جہانگیر ترین بے قصور ہیں!@JahangirKTareen
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) April 6, 2020
دوسری جانب رہنما پاکستان تحریکِ انصاف جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عمران خان سےجیسے تعلقات پہلے تھے ویسے اب نہیں ہیں، خان صاحب کےساتھ تعلقات انیس بیس ہوئےہیں تو واپس بیس ہو جائیں گے۔