Friday November 29, 2024

اچھے دن لوٹ آئے۔۔!! پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کو 542 ارب روپے کا منافع

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاروں کو 542 ارب روپے منافع،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،سرمایہ کاروں کو 542 ارب روپے منافع ہوا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں کبھی تیزی اور کبھی مندی نظر آرہی ہے۔ لیکن رواں ہفتے تیزی کے باعث نہ صرف ہنڈریڈ انڈیکس میں بہتری بلکہ سرمایا کاروں کیلئے بھی یہ ہفتہ اچھا ثابت ہوا۔رواں ہفتے سرمایا کاروں کو پانچ سو بیالیس ارب روپے کا فائدہ ہواہے۔۔ مارچ سے تین اپریل کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی سے تیزی کی طرح بڑھا۔ہفتے کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 27461 کی کم ترین سطح تک پینچا لیکن اختتام بہتر ہوا کیونکہ یہ مندی تیزی میں بدلی اور ہنڈریڈ انڈیکس 4300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 31816 پر آگیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 12.49 فیصد اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران ایک ارب 13 کروڑ سے زائد شیئرز خریدے گئے ان کی شیئرز کی مالیت سینتیس ارب روپے سے زائد تھی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6016 ارب روپے ہوئی۔

FOLLOW US