Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز:پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے عمران خان ریلیف فنڈ میں بڑا حصہ ڈالنے کے بعد ڈاکٹروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پشاور (ویب ڈیسک) پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کی اور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے 60ہزار سرجیکل ماسکس اور 100 وائرس پراٹیکٹر سوٹس وزیر اعلی کے حوالے کیے گئے۔جاوید آفریدی نے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کے ساتھ قبائلی ڈسٹرکٹ خیبرپختونخواہ , سب ڈویژن باڑہ کا دورہ بھی کیا ۔ اس موقع پر زلمی فاونڈیشن کی جانب سے پچیس ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی ، جاوید آفریدی اور گورنر نے ڈوگرا ہسپتال باڑہ ڈویژن کا بھی دورہ کیا جہاں ڈاکٹرز اور تمام پیرا میڈیکل سٹاف میں زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ماسکس اور وائرس پراٹیکٹر سوٹس فراہم کیے گئے۔

FOLLOW US