Monday January 20, 2025

پاکستان میں کرونا وائرس تیزی کیساتھ پھیلنے لگا ، ہلاکتوں کی تعداد40ہو گئی مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2631تک جا پہنچی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کورونا سے مزید4 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 40 اور مریضوں کی تعداد 2631 ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں 2، 2 افراد جاں بحق ہوئے ، ملک میں آج اب تک کورونا وائرس کے 181 کیسز سامنے آچکے ہیں،ملک میں آج کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2631 ہوگئی ہے۔ملک میں آج کورونا وائرس سے ہلاکتیں صوبہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں ہوئیں۔ خیبرپختونخوا میں

کورونا وائرس نے آج مزید 2 زندگیاں نگل لیں جس کی تصدیق صوبائی وزارت صحت نے بھی۔صوبائی وزارت صحت کے مطابق سوات اور مانسہرہ کے رہائشی 65 اور 45 سالہ مریض مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

FOLLOW US