Monday January 20, 2025

عمران خان کا فیصلہ دُرست تھا۔۔!! سینئر صحافی حبیب اکرم اور اینکر پرسن شفا یوسفزئی نے وزیر اعظم کے فیصلوں کی حمایت کر دی، پاکستانیوں کو ایسے حقائق بتا دیئے کہ پوری قوم عش عش کر اُٹھی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاکستان پر کورونا وائرس کا حملہ ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر دباؤ ڈالا گیا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر دیا جائے جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ڈٹ گئے کہ وہ کسی صورت بھی لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں رک سکتے اس سے غریب طبقہ بھوکا مر جائے گا۔ اس پر سینئر صحافی بھی عمران خان کی حمایت میں آگئے ہیں۔ صحافی حبیب اکرم اور شفا یوسفزئی کا وزیر اعظم کو خراج تحسین،تفصیلات وقت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان کا ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہو رہا ہے۔معروف صحافی حبیب اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا حال اس غریب گھرانے کے مالک جیسا ہے جسے روزی کا فکر بھی ہو اور بیماری سے بچنے کی بھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ہر میٹنگ میں ملک میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کے مشورے مل رہے ہیں لیکن صرف ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہیں جنہیں عام آدمی کی مشکلات کا ادراک ہے اور وہ مکمل لاک ڈاؤن کے خلاف وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد کم ہے اس لئے ہمیں معاشرے میں زیادہ گھبراہٹ پیدا نہیں کرنی چاہئے، انکا کہنا تھا کہ ملک مکمل طور پر کرفیو کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے وزیر اعظم کا فیصلہ درست ہےدوسری طرف معروف صحافی شفا یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا مکمل کرفیو نافذ نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے،اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے، ملک اب ان معاملات کا متحمل نہیں ہو سکتا، بہتر یہی ہوگا کرونا وائرس کے ذریعے فرقہ وارانہ مسائل نہ پیدا کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اگر مکمل شٹ ڈاؤن کیا تو چین میں سکت تھی لیکن ہم کیا امریکا بھی چین کی طرح شٹ ڈاؤن نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا فیصلہ درست ہے اور ہم سبکو اسکی تائید کرنی چاہئے۔

FOLLOW US