Thursday February 13, 2025

رات کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز شریف خاندان کو این آر او کی پیشکش کر دی گئی۔۔ کیا شرط عائد کر دی گئی ؟؟ صحافی طلعت حسین نے خبر بریک کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار طلعت حسین نے شریف خاندان کو این آراو کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دورا ن سید طلعت حسین نے انکشاف کیا کہ آج کل اسلام آباد میں این آراو دیے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ میرے ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ شریف خاندان کو این آر او کی پیشکش کی گئی ہے ۔ اور اس کےکئے ایک شرط عائد کی گئی ہے ۔ وہ شرط یہ ہے کہ شریف خاندان کو 10سالوں کےلئے پاکستان سے جلا وطنی اختیار کرنا ہو گی۔ اور ان دس سالو ں کے دوران ان کی ملک واپسی مکمل طور پر بند ہو گی۔ طلعت حسین کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے ذرائع نے فی الحال اس پیشکش

کا کوئی بھی جواب نہیں دیا ۔ اور بظاہرایسا لگ رہا ہے کہ شریف خاندان اس کےلئے رضا مند نہیں ہو گا۔ طلعت حسین کا یہ بھی کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف نیب مقدمات کے فیصلے بھی ایک ماہ تک آجائیں گے ۔