اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں ایک بار پھر خوشی کے شادیانے بجنے والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کل پاکستان تحریک انصاف میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ الیکشن 2018اگلے دو ماہ میں متوقع ہیں اور الیکشن سے قبل ہونے والی سیاسی جماعتوں کی الٹ پلٹ میں بہت سے بڑے بڑےسیاسی گرو اپنے استھان تبدیل کرتے نظر آرہے ہیں ۔
