Friday November 29, 2024

غیر سیاسی تو صرف جانور ہوتے ہیں۔۔!! کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ملک بھر میں کیا کام کرنے جا رہی ہے؟ وزیر اعظم عمران خان نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس غیر سیاسی ہے جو کہ 80 ملین بحران کے شکار لوگوں کا ڈیٹا مہیا کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران کا گزشتہ روز اے آر وائی کی جانب سے کرونا ریلیف فنڈ جمع کرنے کے لیے منعقد کی گئی خصوصی ٹیلی تھون نشریات میں شرکت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی کرونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پر غیر سیاسی ہو گی جس کی مدد سے حکومت بحران کے شکار 80 ملین لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کر سکے گی۔وزیراعظم عمران خان کا پروگرام کے میزبان اقرارالحسن کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ ” سر جو ٹائیگر فورس بنائی گئی ہے اس کے بارے میں کچھ ایسا کہیں کہ یہ فورس سیاسی نہ لگے؟

پر کہنا تھا کہ ” غیر سیاسی تو جانور ہوتے ہیں انسان تو سیاسی ہوتا ہے جس کو اچھے برے کی تمیز ہو وہ سیاسی اور جس کو اچھے برے کی تمیز نہ ہو وہ جانور ہے۔عمران خان کا ٹیلی تھون نشریات میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کرونا ریلیف فنڈ کے لیے بنائی گئی ٹائیگر فورس مکمل طور پر غیرسیاسی ہوگی۔ جبکہ یہ ٹائیگر فورس بنانے کا مقصد محض یہ ہے کہ اس فورس کی مدد سے لاک ڈاون کے باعث بحران کا شکار ہونے والے متوقع 80 ملین لوگوں کا ڈیٹا حاصل کرنا ہے جبکہ ہمارے پاس صرف بائیس کروڑ عوام میں سے صرف ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے۔دوسری جانب اپوزیشن اور کچھ میڈیا پرسنز کا عمران خان کی جانب سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس اس لئے سیاسی ہے کیوں کہ عمران خان صاحب اپنے کارکنوں کو بھی ٹائیگر کہہ کر بلاتے ہیں۔ جس کی عمران خان نے نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورس سیاسی مقاصد کے لیے نہیں ہے۔

FOLLOW US