Friday November 29, 2024

بلوچستان کے 5 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

تفتان: ایران میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد حکومت بلوچستان نے پانچ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ لگا کر ہنگامی طور پر ڈاکٹرز کے آرڈرز کر ادئیے لیکن ستم ظریفی کے چند ڈاکٹر تفتان پہنچ گئے اور اکثر ڈاکٹر نے محکمہ صحت کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔ کرونا وائرس تفتان میں محکمہ صحت کی جانب سے زائرین کو وہ تمام سہولیات فراہم کرنے کے ڈی ایچ او چاغی عبدالغنی بلوچ کی سربراہی میں 23 فروری سے تفتان میں کم وسائل ہونے کی باوجود اپنی فرائض سر انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر وپیرامیڈیکس اسٹاف نے 7000 کے قریب زائرین ۔

مقامی تاجروں و اسٹوڈنٹس کی اسکریننگ مکمل کی ہے ڈی ایچ او چاغی کا کہنا تھا کہ میں اور میری پوری ٹیم نے خدمت خلق کے جذبے سرشار ہوکر چوپیس گھنٹے اپنی فرائض سر انجام دہ رہے ہیں زائرین کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گئی انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں رہے اور سوشل میڈیا پر بھروسہ نا کریں کیونکہ ا س سے وقت سوشل میڈیا کے ذریعے منفی تاثر کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔

FOLLOW US