Monday January 20, 2025

جب انسان بے حیاء ہوجائے تو اللہ ایسے جھٹکے دیتا ہے۔۔!! کورونا وائرس کی وباء پوری دُنیا میں کیوں پھیلی؟ مولانا طارق جمیل نے آبدیدہ ہوکر پوری قوم سے بڑی اپیل کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل نے کورونا وائرس کی وبا کو اللہ تعالیٰ کی جانب سے انسانوں کیلئے اطلاع اور امتحان قرار دیدیا ہے، مولانا کا کہنا تھا کہ جب آدمی بے حیا ہو جاتا ہے تو پھر اللہ ایسے جھٹکے دیتا ہے۔ مسلمان اپنی ثقافت سے دور ہو رہے ہیں۔ فحاشی اور بد کرداری ہماری تہذیب نہیں ہے۔ وبا تب آتی ہے جب بے حیائی عام ہو۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگروم میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جب آدمی بے حیا ہو جاتا ہے تو پھر اللہ ایسے جھٹکے دیتا ہے۔ مسلمان اپنی ثقافت سے دور ہو رہے ہیں۔ فحاشی اور بد کرداری ہماری تہذیب نہیں ہے۔ وبا تب آتی ہے جب بے حیائی عام ہو۔ اللہ کے واسطے اپنے کلچر پر واپس آؤ۔ قوم اسلامی کلچر کو اپنائے۔مولانا طارق جمیل پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ اللہ کی قسم دنیا میں سب سے زیادہ آسان اللہ کو منانا ہے۔ ہم نے اپنے اللہ کو منانا ہے۔ سب سے آسان طریقہ ہے کہ ہم اللہ کے حضور توبہ کریں۔ حضرت یونس علیہ اسلام کی دعا کو جاری رکھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے جان کو خطرہ ہے۔ نبی ﷺ کا حکم واضح ہے کہ تیز بارش کے دوران حکم دیا تھا کہ گھروں میں نماز پڑھیں۔ سو فیصد حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کی درخواست کروں گا۔ ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔انہوں نے ایک حدیثوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بخاری شریف میں ہے کہ وبائی مریض سے اس طرح بھاگو جیسے شیر کو دیکھ کر بھاگتے ہیں جبکہ مسلم شریف کی روایات ہے ایک شخص وبائی مریض تھا تو آپ ﷺ نے اس شخص کے ساتھ مصافحہ نہیں کیا تھا۔ولانا طارق جمیل نے کہا کہ ارباب سیاست سے عرض کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے اپنی پارٹیاں نہ دیکھو، پاکستان دیکھو۔ اب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، اگر نہیں ہونگے تو ان کی بہت بڑی ناکامی ہوگی۔

FOLLOW US