Monday January 20, 2025

بیشک عزت اور ذِلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔۔!! عمران خان کے ’کورونا ریلیف فنڈ‘ میں پہلے ہی دن کتنی رقم جمع ہوگئی؟ اعداد و شمار نے مخالفین پر سکتہ طاری کر دیا

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف فنڈ کے لیے اے آر وائی کی میراتھن ریس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اس پروگرام کے دوران مختلف افراد نے کروڑوں روپے کے عطیات دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کورونا وائرس کے غریب طبقے پر اثرات کو کم کرنے کے لیے 150 ارب روپے نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے، یہ رقم تقسیم کرنے کے لیے احساس پروگرام کے ڈیٹا بیس سے مدد لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ احساس کے ڈیٹا بیس میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہیں مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے 8 سے 10 کروڑ افراد متاثر ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ اور یورپ میں تمام مزدور رجسٹرڈ ہیں جبکہ پاکستان کے 80 فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم کچی بستیوں اور غریبوں کا نہیں سوچیں گے، یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 30 برسوں میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ خیرات کی جاتی ہے، پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر نوجوانوں پر مشتمل ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے، مشکل کی اس گھڑی میں لوگوں کو امداد پہنچانا پہلی ترجیح ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ امیر علاقوں کے رہائشیوں کو کوئی مسئلہ نہیں مگر چھوٹے گھروں میں رہنے والوں کو کھانے پینے کے مسائل کا سامنا ہے۔ڈیم فنڈ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈیمز بھی ملک کے لیے ضروری ہیں، ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ موجودہ حالات کتنے دن تک چلیں گے، ضرورت پڑنے پر کسی بھی فنڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا فنڈ اکٹھا کرنے والا شخص ہوں، اسکول و کالجز کے بچوں اور شوبز کے لوگوں، خصوصی طور پر نصرت فتح علی خان، دلدار بھٹی، نے شروع کے دنوں میں شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ میں بہت مدد کی تھی۔وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ چین کا لاک ڈاؤن اس لیے کامیاب ہوا کہ ووہان کے لوگوں کو گھروں میں بند کیا گیا اور انہیں گھر میں ہی کھانا پہنچایا گیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا نے امیر غریب شخص اور امیر غریب ملک میں فرق ختم کر دیا ہے، یہ وباء کسی بھی شخص کو ہو سکتی ہے۔ اس کے خلاف حکومت نہیں صرف قوم ہی جنگ جیت سکتی ہے۔میراتھن ریس میں وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈز کے لیے کول اینڈ کول کی طرف سے ایک کروڑ روپے کے سینی ٹائزرز عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔اسی طرح ممتاز مسلم نے دبئی سے ایک کروڑ روپے، عاصم راکڑا نے کینیڈا سے ایک کروڑ روپے، ایڈمر ل جمیل چیئرمین پی ٹی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی طرف سے پانچ کروڑ، جاوید آفریدی سی ای او ہائر کمپنی کی طرف سے ایک کروڑ روپے عطیہ کیے گئے۔سابق کرکٹر وسیم اکرم نے 10 لاکھ روپے، اظہر بلوچ اسلام آباد نے 25 لاکھ روپے جبکہ سعد ایدھی نے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔

FOLLOW US