Monday January 20, 2025

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

لاہور : پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 845ہوگئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 740تھی البتہ اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 845ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے قرنیطینہ سیٹرز سے 416مثبت کیسز رپورٹ سے ہوئے جبکہ لاہور سے 178 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کر 845ہوگئی ہے، فیصل آباد، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے قرنیطینہ سیٹرز سے 416مثبت کیسز رپورٹ سے ہوئے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے شہریوں کو کن مشکلات کا سامنا ہے اور ہم حالات کو معمول پر لانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں”،

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ”ضلع لاہور میں 178، قصور میں 1، ننکانہ صاحب میں 13، راولپنڈی میں 51، جہلم میں 28، اٹک میں 1، گجرانوالا میں 13، گجرات میں 90، منڈی بہاولدین میں 4، حافظ آباد میں 5، نارووال میں 2، سیالکوٹ میں 1، سرگودھا میں 10، میانوالی میں 3، خوشاب میں 1، ملتان میں 2، وہاڑی میں 2، فیصل آباد میں 9، رحیم یارخان میں 3، بہاولنگر میں 3، بہاولپور میں 1، لودھراں میں 2، لیہ میں 1 اور ڈیرہ غازی خان میں 5 کیسز سامنے آئے ہیں”۔
خیال رہے کہ پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے بعد صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے 31مئی تک بند رہیں گے۔ وزارتِ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ”تمام سرکاری و نجی سکول گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے 31مئی تک بند رہیں گے”۔

FOLLOW US