اسلام آباد (ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرشکیل الرحمان کی گرفتاری انتقامی سوچ کے تحت ہوئی، یہ ہتھکنڈے درحقیقت میڈیا کو کنٹرول کرنے کے ہتھکنڈے اور آزادی سلب کرنے کے ہتھکنڈے ہیں، ہم اس محاذ پر جو جنگ لڑرہے ہیں، اس جنگ میں ہم سب ایک صف میں کھڑے ہیں اور بھرپور مقابلہ کریں گے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام مقدمات ان کے خلاف سامنے آرہے ہیں جو حکومت کے خلاف ہیں، میڈیا کے وہ گروپس جو حکومت پر تنقید کرتے آئے ہیں ان کے خلاف مقدمات سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو گروپ کے صحافیوں کو لگام ڈالنے کے لیے مختلف اطراف سے دباو ڈالے گئے لیکن میرشکیل الرحمان نے دباوقبول نہیں کیا اور میڈیا کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا تو پھر گرفتاری کی گئی۔