Friday November 29, 2024

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 39 روپے کی کمی کر دی گئی

اسلام آباد : اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 39 روپے فی کلوگرام کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور ر اپریل کے مہینے کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ منگل کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 462 روپے فی سلنڈر کمی کا اعلان کیا گیا ۔اوگرا نے اپریل کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1067.39 روپے مقرر کر دی ہے۔ خیال رہے کہ مارچ کیلئے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530.17 روپے تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت 5887 کی بجائے 4107 روپے مقرر کی گئی ہے۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان، ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرانے اپریل 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ عرفان کھوکھرنے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص اوگرا نوٹیفکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پر ایل پی جی کسی صورت فروخت نہ کرے۔عرفان کھوکھر نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی کہ ایل پی جی انڈسٹری کو نقصان سے بچانے کے لیے پالیسی تشکیل دی جائے اور ایل پی جی انڈسٹری کو نقصان سے بچانے کے لیے ٹیکسوں میں رعایت دی جائے۔

FOLLOW US