Monday January 20, 2025

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے خیبرپختوںخواہ، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، شدت 5.3 جبکہ مرکز کوہ ہندوکش تھا، لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سےباہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں پیر کی شب کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے خیبرپختوںخواہ، گلگلت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 محسوس ہوئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے پر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ملک میں خاص کر خیبرپختونخواہ کے علاقوں گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل زلزلوں کی زد میں ہیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

FOLLOW US