Monday January 20, 2025

بڑے بڑوں کے عہدے خطرے میں۔۔!! وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی مشینری میں بڑے رد و بدل کا فیصلہ کر لیا، کابینہ میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا سے نکلتے ہی کئی اہم شخصیات کے عہدوں کا فیصلہ ہو گا ،سینئر صحافی عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد صورت حال بہتر ہوتے ہیں کئی اہم شخصیات کے عہدوں کو خطرات لاحق ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران یعقوب کا کا کہنا ہے کہ صورت حال بہتر ہوتے ہی دو صوبوں کی اہم شخصیات اور مرکز میں بیٹھے دو اہم لوگ جن میں سے ایک وزیراعظم عمران خان کے مشیر ہیں، کو کافی خطرات لاحق ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاور کوریڈور میں اچھے کی رپورٹ نہیں ہے۔وہ حلقے بھی حکومت کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو سے چار ہفتوں بعد جب صورت حال بہتر ہوگی تو تو کافی تبدیلیاں نظر آئیں گے۔جس میں ایکشن نظر آئین گے اور ان کے ری ایکشن بھی سامنے آئیں گے ،حکومتی ایوانوں میں بھی ہلچل شروع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ وہ ایران سے زائرین کو پاکستان لائے۔ اس حوالے سے درخواست بھی عدالت میں جمع کروائی گئی۔تاہم سلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے قیام اور زلفی بخاری کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز کے مطابق عدالت نے تفتان سے آئے ہوئے پاکستانی زائرین کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران حکومتی وکیل نے کہا کہ 23 مارچ کو آرٹیکل 245 لگ چکا ہے لہٰذا عدالت کے پاس آرٹیکل 199 لگانے کا اختیار نہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 245 کے لاگو ہونے کے بعد عدالت کے پاس آرٹیکل 199 کے تحت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار نہیں اور یہ وقت الزامات کا نہیں بلکہ کام کرنے کا ہے۔

FOLLOW US