Monday January 20, 2025

جاوید چوہدری جانتے نہیں کہ ’ اطالوی شہریوں ‘ بارے کیا لکھ چکے ہیں ۔۔!! کیا اٹلی کے شہریوں میں کورونا وائرس گندگی کی وجہ سے پھیلا؟ اٹلی کے سابق سفیر نے پاکستانی صحافی کو لاجواب کر دیا، پورا ملک حیران رہ گیا

لاہور( نیوز ڈیسک) جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں اٹلی ، فرانس اور چین میں کرونا وائرس کے کیسز کی زیادہ تعداد کی وجہ صفائی نہ رکھنے اور نہانے کو قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اٹلی اور فرانس کے لوگ نہاتے نہیں ہیں، منہ ہاتھ نہیں دھوتے، تھوک سے آنکھیں صاف کرتے ہیں اسلئے یہ کرونا وائرس کا شکار ہیں۔
ایک صحافی کی جانب سے جاوید چوہدری کے کالم کی یہ لائنیں شئیر کی گئیں تو پاکستان میں اٹلی کے سابق سفیر اسٹیفانو پونٹ کروو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ آپ کا مشہور اینکر پرسن نہیں جانتا ہے کہ وہ اطالویوں کے بارے میں کیا بات کر رہا ہے۔ یاردہے کہ کل جاوید چوہدری نے کالم لکھا تھا جس میں جاویدچوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ آپ کورونا کے حملے کے بعد دنیا کا ڈیٹا نکال کر دیکھیں‘ آپ کو دنیا کا ہر وہ شہروائرس سے زیادہ متاثر ملے گا جہاں لوگ راتوں کو جاگتے رہتے تھے اور جسمانی صفائی کا خیال نہیں رکھتے تھے۔

اپنے کالم میں جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ میں فرانس اور اٹلی بہت گیا ہوں‘ میں چینیوں کو بھی جانتا ہوں۔ یہ لوگ جسمانی صفائی میں بہت پست ہیں‘ چینی اوسطاً مہینے میں ایک بار نہاتے ہیں‘ فرانس اور اٹلی میں بھی نہانے بلکہ ہاتھ منہ دھونے کی روایت نہیں‘ آپ کسی دن صبح کے وقت میٹرو میں سفر کر کے دیکھ لیں‘ آپ کو لوگ بالخصوص خواتین تھوک سے آنکھیں صاف کرتی نظر آئیں گی۔ یہ کھانا کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ بھی نہیں دھوتے۔ جاوید چوہدری نے مزید لکھا تھا کہ یہ لوگ صبح اٹھتے ہیں‘ کپڑے پہنتے ہیں اور ہاتھ منہ دھوئے بغیر باہر نکل آتے ہیں‘ یہ رفع حاجت کے بعد بھی صرف ٹشو استعمال کرتے ہیں ، یہ راتوں کو جاگتے شہروں میں بھی رہتے ہیں‘ اس کا یہ نتیجہ نکلتا ہے دنیا میں جب بھی کوئی بیماری پھیلتی ہے تو یہ اس کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں جب کہ ہم مسلمان ہر بار وباؤں سے بچ جاتے ہیں‘ ہم مسلمان اس بار بھی بچ رہے ہیں۔

FOLLOW US