Monday January 20, 2025

بجلی کی میٹر ریڈنگ روک دی گئی، صارفین کو اوسط بل بھجوانے کا فیصلہ

لاہور: لیسکو نے بجلی کی میٹر ریڈنگ روک دی ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے میٹر ریڈنگ سٹاف کو کام سے روک دیا گیا ہےاور اب گزشتہ ماہ مارچ میں استعمال ہونے والے یونٹس کے مطابق اوسط بل بھجوائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے ابتدائی طور پر گھریلو صارفین کی میٹر ریڈنگ کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ لیسکو کی جانب سے اوسط بل صارفین کو بھجوائے جائیں گے۔ گزشتہ سال مارچ میں استعمال شدہ یونٹس پر بلنگ کی جائیگی، میٹر ریڈنگ کی وجہ سے لیسکو ملازمین کافی مشکلات سے دو چار تھے۔ گھر گھر میٹر ریڈنگ لینے سے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو رہے تھے، جس کی وجہ سے واپڈا ہائیڈرو یونین نے میٹر ریڈرز کے تحفظات کمپنی اتھارٹی کے سامنےرکھے۔

اور اب انہی تحفظات کی روشنی میں کمپنی نے ملازمین کی فلاح کے لئے میٹر ریڈنگ لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔دوسری جانب ہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 کورونا کیسز سامنے آئے، ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد گزشتہ روزسے کم ہیں۔ اسی طرح 5 اموات ہوئیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1625ہوگئی ہے۔ ابھی تک 21اموات ہوچکی ہیں۔ ہسپتالوں میں 783 میں سے 773 افراد کی حالت بہترہے جلد صحت یابی متوقع ہے۔ آنے والے دنوں میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح ہسپتالوں میں 10 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ6 اپریل سے پہلے پہلے ایک لاکھ تک حفاظتی کٹس پہنچ جائیں گی۔ 1200 سے 1500 کے درمیان وینٹی لیٹرز ہمارے پاس موجود ہوں گے۔ مشیر معید یوسف نے بتایا کہ پروازوں کی بحالی سے متعلق غور ہو رہا ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یہ بات درست نہیں کہ4 اپریل کے بعد تمام ایئرپورٹس پر پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

FOLLOW US