Friday November 29, 2024

سخت لاک ڈاؤن کرکے لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، کورونا کا مقابلہ ایمان اور نوجوان آبادی کی طاقت سے کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ ایمان اور نوجوان آبادی سے کرسکتے ہیں، آج ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کرتا ہوں، ٹائیگرفورس لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں کھانا پہنچائے گی، اور لوگوں کوقرنطینہ سے متعلق آگاہی دیں گے، لاک ڈاؤن کرکے لوگوں کو مارنا نہیں چاہتے، کورونا سے ڈرنا نہیں، کوروناصرف چارپانچ فیصد بزرگوں اور بیماروں کو ہوتا ہے۔ انہوں نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں پیغام دیا کہ اس وقت ساری دنیا کورونا کی جنگ لڑرہی ہے، اس وقت کامیاب ملک چین رہا، چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کرکے دو کروڑ لوگوں کو بد کردیا، اور وائرس پر قابو پالیا۔ اگر ہمارے چین جیسے حالات ہوتے تو میں بھی پاکستان کو بند کردیتا، ہمارا مسئلہ ہے کہ ہماری25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے رہتے ہیں، 20 فیصد ایسے جو غربت کی لکیر کے قریب ہیں۔

اگر لاک ڈاؤن کردیا تو لوگ گھروں میں بیٹھ جائیں گے بے روزگار ہوجائیں گے ، اس لیے ذہن میں ڈال لیں کہ کوئی لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوگا۔ یہ ایسی بیماری ہے جو امیر غریب میں فرق نہیں کرتی۔اگر ہمارا خیال ہے کہ وائرس غریب علاقوں میں رہے گی اور امیر تک نہیں آسکتی، تو برطانوی وزیر اعظم سامنے ہے، امریکا کے پاس وسائل ہیں، دو ہزار ارب ڈالر کا ریلیف فنڈ قائم کیا ہے۔ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت نے لاک ڈاؤن کردیا، حالات وہاں یہ ہیں کہ بھارتی وزیراعظم نے عوام نے معافی مانگی ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے اگر لاک ڈاؤن کو ہٹاتے ہیں تو کورونا وائرس پھر پھیل جائے گا، اگر لگارہنے دیتے ہیں تو لوگ بھوک سے مریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ جنگ حکمت سے لڑنی ہے، اپنے حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ اگر لاک ڈاؤن کیا تو سوچیں گے کہ کیا لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچا سکیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے،ہمیں کیا کرنا چاہیے، ہم نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑا ریلیف پیکج 8ارب ڈالردیا ہے، امریکا نے بھی بڑا ریلیف پیکج دیا ہمارا امریکا سے کوئی مقابلہ نہیں۔پاکستان میں ایک ایمان کی طاقت ہے اوردنیا میں دوسرے نمبر پر نوجوان آبادی ہے، یہ پاکستان کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کوروناریلیف ٹائیگرفورس کاا علان کررہاہوں۔ ہم آئندہ 5 ہفتوں میں بتائیں گے کورونا وائرس اوپریا نیچے کس طرف جا رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو زکام، نزلہ ہوگیا تو ضروری نہیں ہسپتال میں جاناہے۔ابھی جس کو کورونا ہوتا ہے اس کو مجرموں کی طرف دیکھا جاتا ہے ، کورونا وائرس صرف بزرگوں اور بیماروں کیلئے خطرہ ہے۔کوروریلیف ٹائیگرز فورس میں ڈاکٹرز، نرسز، عام لوگ، ڈرائیورز سب کو دعوت دے رہے ہیں۔

ٹائیگرز فورس لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائے گی۔انہوں نے کوروناریلیف فنڈکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈ نیشنل بینک میں اکاؤنٹ نمبر4162786786میں جمع کروایا جاسکتا ہے۔پیسے یکم اپریل سے جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ اس فنڈ کا آڈٹ کیا جاسکے گا۔اسٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی صنعت اپنے مزدوروں کو بے روزگار نہیں کرے گی، ان کو قرضے دیں گے، اسی طرح مخیر حضرات کو رجسٹرڈ کریں گے اور وہ ہر گاؤں، محلے میں جاکر خیرات پہنچائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے لوگ بھوک کی وجہ سے مریں گے۔لوگ افراتفریح میں جاکر چیزیں خریدیں گے، جس سے اشیاء کا بحران پیدا ہوجاتا ہے۔ان کو خبردار کرتا ہوں جو لوگوں کی بھوک اور تکلیف سے پیسا بناتے ہیں ریاست بڑا سخت ایکشن لے گی۔

FOLLOW US