کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) اکثر یہ شور و غل سنائی دیتا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ عام آدمی کو کسی بھی قسم کا کوئی تحفظ حاصل نہیں ۔ عام آدمی کی زندگی غیر محفوظ ہے ، وغیر ہ وغیرہ۔ لیکن اب جو خبر آئی ہے اس سے تاثر ملتا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ارباب اختیار خود بھی غیر محفوظ ہیں۔ تو ایسے میں پھر عام آدمی کا تو اللہ ہی حافظ۔سندھ میں ڈاکوئوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ عام عوام کے ساتھ اراکین اسمبلی سے بھی وہی سلوک کر کے نئی تاریخ رقم کر دی’ڈاکوئوں نے شریف آباد میں رکن سندھ اسمبلی فیصل رفیق کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈاکوئوں
نے شریف آباد میں رکن سندھ اسمبلی کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق شریف آباد کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے رکن صوبائی اسمبلی فیصل رفیق سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔