Saturday July 19, 2025

نواز شریف پر جوتا اچھالنے والا تو بس ایک مہرہ نکلا ۔۔ اصل ماسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا گیا ۔۔ کون شخص ہے ؟ پاکستانیوں کو چونکا دینے والاا نکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر آج سے دو ہفتے قبل اس وقت جوتا اچھال دیا گیا جب وہ جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب میں شرکت کےلئے گئے اور تقریر کرنے ڈائس پر پہنچے تھے۔نواز شریف پر جوتا اچھالنے کے کیس میں پولیس نے ایک ماسٹر مائنڈ نبیل کو گھر سے حراست میں لے کر اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔نبیل اور ساجد جامع فاطمیہ مغلپورہ کے طالب علم ہیں ۔روزنامہ جنگ کے مطابق نبیل اور ساجد نے مل کر جامع فاطمیہ میں نواز شریف پر جوتا اچھالنے کا منصوبہ بنایا ،بتایا گیا ہے کہ نبیل نے بھی واقعہ والے دن آنا تھا لیکن اس نے اپنی

جگہ ساجد کو وہاں بھیج دیا . ساجد کا کہنا ہے کہ جب اسے جامعہ نعیمیہ میں بتایا گیا کہ یہاں کسی قسم کے سیاسی یا مذہبی سیاسی جماعت کے نعرے نہیں لگانے تو اسے اور طیش آگیا۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل سے تفتیش جاری ہے کہ اس نے منصوبہ بندی خود کی یا اس کی پیچھے کوئی اور عناصر ہیں۔