Monday January 20, 2025

پاکستان میں پٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 روپے قیمتوں میں کمی کی راہ مزید ہموار ہوگئی

لاہور (نیوز ڈیسک ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل 10 ڈالر فی بیرل، اور فی لیٹر پیٹرول 10 روپے ہو جانے کا امکان، غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیل کی پیدوار والے بڑے ممالک موجودہ بحران میں خام تیل کی قیمت 10 ڈالر فی بیرل پر فکس کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے باعث امریکا میں خام تیل کے نرخ 18 سال کی کم ترین سطح پر آگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو سے پیداواری و تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے تیل کی طلب میں کمی ہے۔ اسی باعث خام تیل کی قیمت اوسط 22 سے 24 ڈالر کے درمیان چل رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتیں مزید گریں گی۔ سعودی حکومت تیاری کر رہی ہے کہ تیل کی قیمتیں فی بیرل 20 ڈالر سے بھی نیچے آجائیں اور عین ممکن ہے کہ خام تیل کی فی بئیرل قیمت 10ڈالر ہو جائے۔ اس حوالے سے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک بیرل میں 159 لیٹر ہوتے ہیں، یوں اگر ایک بیرل خام تیل سے 159 لیٹر پیٹرول نکالا جائے اور خام تیل کی فی بیرل قیمت 10 ڈالر ہو جائے، تو اس کی قیمت 10 روپے فی لیٹر تک بنتی ہے۔

اگر پاکستانی حکومت 20 ڈالر فی بیرل کے حساب سے خام تیل کی خریداری کرے تو ٹیکسز اور دیگر اخراجات شامل کر کے پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 سے 60 روپے کی سطح پر آ سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت خام تیل کی خریداری کیلئے ہیجنگ فارمولا یعنی ایک فکس قیمت پر طویل عرصے کیلئے تیل کی خریداری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس فارمولے کے تحت ملک میں ناصرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیتوں میں کمی ہوگی، بلکہ اس باعث مہنگائی کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

FOLLOW US