Monday January 20, 2025

ہمیں عمران خان پر اعتماد ہے۔۔!! پوری قوم کے لیے بڑی خبر، آئی ایم ایف نے وہ اعلان کر دیا جس کا پاکستانیوں کو انتظار تھا، مشکل وقت میں سب سے بڑی خبر

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ایم ڈی آئی ایم ایف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان کی مالی معاونت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت دنیا بھر کی طرح کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑ رہا ہے .وائرس کو شکست دینے کیلئے مالی امداد بھی درکار ہے ایسے میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے پاکستان کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے. ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستانی اقدامات پر گفتگو کی .ایم ڈی نے وائرس سے متعلق وزیراعظم کے اقدامات پر آئی ایم ایف نے اظہار اطمینان کیا اور کہاکہ پاکستان کو مشکل وقت میں مالی معاونت فراہم کریں گے۔

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے کہا کہ پالیسی مرتب کرنے کے عمل میں بھی ساتھ رہیں گے اور آئی ایم ایف معاشی نظام میں بہتری لانے کی کوششوں کا پورا ساتھ دے گا۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ ذریعے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کی درخواست کی تھی۔ دوسری جانب عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے 35 کروڑ اور 23 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کررکھا ہے. پاکستان میں کرونا وائرس سے بارہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں.پانچ پنجاب,چار خیبرپختونخوا اور ایک، ایک سندھ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ہلاکت ہوئی ہے جبکہ پچیس افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں. متاثرہ افراد کی تعداد 1526 ہوگئی ہے.جبکہ پنجاب اب بھی پانچ سو ستاون کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے.

FOLLOW US