Friday February 14, 2025

چیف جسٹس آف پاکستان کس کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں؟؟؟؟ ایسا نام جسے سن کر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے پاکستان کے معروف کالم نگار اور اینکر جاوید چوہدری کے ساتھ خصوصی ملاقات میں کہا ہے کہ کاش اللہ تعالیٰ اس ملک کو حضرت عمر فاروقؓ جیسا کوئی حکمران دے دے‘ وہ اپنے کندھوں کا سارا بوجھ اتار کر اقتدار میں آئے‘ زمین پر بیٹھ جائے اور ستر برسوں سے ترسے ہوئے لوگوں کا ہاتھ تھام لے۔جاوید چوہدری نے ان سے سوال پوچھا تھا کہ’’آپ الیکشن کے بعد کیا دیکھ رہے ہیں؟ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کااپنے آفس میں خصوصی ملاقات کے دوران اس سوال کا جواب دیتے ہوئےکہنا تھا کہ ”کاش اللہ تعالیٰ اس ملک کو حضرت عمر فاروقؓ جیسا کوئی حکمران دے دے‘

وہ اپنے کندھوں کا سارا بوجھ اتار کر اقتدار میں آئے‘ زمین پر بیٹھ جائے اور ستر برسوں سے ترسے ہوئے لوگوں کا ہاتھ تھام لے‘ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ مجھے ایسے فیصلوں کی توفیق دے دے جن کے نتیجے میں کوئی نیک‘ ایماندار اور کمپی ٹینٹ شخص سامنے آ جائے‘ یہ ملک واقعی ملک بن جائے“۔