Thursday February 13, 2025

نقیب اللہ محسود کو میں نے نہیں بلکہ اس آدمی نے قتل کیا جو۔۔۔۔رائو انوار نے جے آئی ٹی کے سامنے حیران کن بیان دے ڈالا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے جے آئی ٹی کی تفتیش کے دورا ن نقیب اللہ سمیت چار افراد کے قتل کے حوالے سے حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے نقیب اللہ محسود دیگر چار افراد کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو بتایاہےکہ نقیب اللہ محسود ودیگر چار افراد کو انھوںنے نہیں بلکہ ماتحت پولیس اہلکاروں نے قتل کیا۔ وہ تو موقع واردات پر موجود ہی نہیں تھے۔رائو انوار نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا ہے کہ انھیں شاہ لطیف ٹائون پولیس مقابلے کی اطلاعات انکے واکی ٹاکی پر

ملیں۔ اور جب وہ موقع پر پہنچے تو مقابلہ ختم ہوچکا تھا۔ چار افراد کو قتل کیا جا چکا تھا اور اس موقع پر ڈی ایس پی قمر احمد اور ایس ایچ او تھانہ شاہ لطیف ٹائون امان اللہ مروت جائے وقوعہ پر موجود تھے اور قانونی کارروائی کرچکے تھے۔