اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ چودھری نثار شہبا زشریف کے ہاتھوں استعمال ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل پر چودھری نثار کے حالیہ بیانات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کو شہبا زشریف نے پراکسی کے طور ہر استعمال کیا اور کام نکل جانے کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ لیکن چودھری نثار اس بات کو بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اس بات کا شدید غصہ ہے چودھری نثار اور شہباز شریف میں اس قدر نزدیکیاں کیوں ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ شہباز
شریف نے اب اپنی منزل پالی ہے اور اس کےلئے چودھری نثار کی انھیں جتنی ضرورت تھی انھوں نے حاصل کرلی ۔اور اب انھیں بیچ منجھدار اکیلا چھوڑ دیا ہے ۔ اور اس روایت کےلئے شریف خاندان بڑا مشہور ہے۔