اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر ،صحافی ،مذہبی سکالر اور تجزیہ کار ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت ایک گرما گرم موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے کئی رہنما عامر لیاقت کی پارٹی میں شمولیت پر ناراض ہو ئے ہیں۔ مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر گلوکار اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی سلمان احمد نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی چئیرمین عمران خان نے سلمان احمد کو منانے کے لیے ان سے رابطہ کر لیا۔ سلمان احمد نے بتایا کہ میں نے عمران خان سے اپنے
تحفظات کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے میرے تحفظات کو سنجیدہ لیا ہے اور عامر لیاقت حسین سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا عمران خان کے ساتھ 35 سال کا ساتھ ہے، وہ میرے دوست ہیں اور یہ ساتھ ہمیشہ چلے گا۔