Monday January 20, 2025

حفیظ شیخ کی چھٹی ، وزیراعظم عمران خان نے اہم ترین عہدے پر اسد عمر کو تعینات کر دیا ۔ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین مقرر، کابینہ توانائی کمیٹی کے ارکان میں وزیر پاور ڈویژن اور وفاقی وزیر ریلویز شامل، کمیٹی کل 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو ایک اور عہدے سے نواز دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز مشاورت کے بعد کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کر دی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کےعہدے سے ہٹا کر وفاقی وزیر اسد عمر کو کمیٹی کا نیا چئیرمین مقرر کر دیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کل 7 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ کمیٹی کے ارکان میں وزیر پاور ڈویژن اور وفاقی وزیر ریلویز بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے لیے گئے اس فیصلے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اب عمران خان اپنی اصل ٹیم کو فرنٹ لائن پر لانے کے خواہاں ہیں۔اسی لیے وزیراعظم کی جانب سے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ اسد عمر کو وفاقی وزیر برائے خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کی باگ دوڑ سونپی گئی تھی۔ اسد عمر کئی ماہ تک وفاقی کابینہ سے باہر رہے، پھر کچھ عرصہ قبل وزیراعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا عہدہ سونپا، اور اب کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چئیرمین کا عہدہ بھی سونپ دیا ہے۔

FOLLOW US