Monday January 20, 2025

پاکستان آرمی کی میجر جنرل کا بیٹا امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث دم توڑ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی میجر جنرل کا بیٹا امریکہ میں کورونا وائرس سے جاں بحق۔26 سالہ رحمان شکر میجر جنرل عبیرہ چوہدری اور ریٹائرڈ بریگیڈیئرعرفان شکر کا بیٹا تھا جو امریکہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں بطورمالیاتی نظام فرائض سرانجام دے رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں مہلک کرونا وائرس سے امریکا میں جان کی بازی ہارنے والوں میں 26 سالہ نوجوان رحمان شکر بھی شامل ہیں۔رحمان شکر حال ہی میں آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدہ پر ترقی پانے والی میجر جنرل عبیرہ چوہدری اور بریگیڈیئر (ر) عرفان شکر کے بیٹے ہیں۔26 سالہ رحمٰن شکر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ میں فنانشل سسٹم کے

ماہر کے طور پر اپنی خدمات دے رہے تھے جبکہ ان کی والدہ آرمی میڈیکل کور میں گائناکولوجسٹ اور والد اسلام آباد میں نجی میڈیکل یونیورسٹی میں ملازمت کرتے ہیں۔اس بارے میں نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ رحمٰن شکر نے 21 مارچ کو اپنے فیس بک پر لکھا تھا کہ ’فیصلہ کرنا نہایت مشکل ہے کہ اس مرض کا انسانی پہلو زیادہ اہمیت رکھتا ہے یا معاشی اثرات، جذبات سے پالیسی بنانا آسان ہے مگر ہم نے وقت کے ساتھ ساتھ یہ سیکھا ہے کہ یہ کتنا برا ہے۔یاد رہے رحمٰن شکر کو رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس ہوا تھا جس کے بعد انہیں واشنگٹن کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

FOLLOW US