Monday January 20, 2025

کورونا وائرس کی روک تھام،چین نے اپنی شاہکار ایجاد پاکستان کو دینے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے قدم جما لئے ہیں جس کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ معاملات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ انہی حالات سے نمٹنے کے لئے پاکستاان میں جدید آلات پہنچنے والے ہیں۔ اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار صابر شاکر نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں خبر دی ہے کہ کورونا وائرس سےلڑنے کے لئے پاکستان میں جدید آلات پہنچنے والے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین سےایک ایسا اسکینر پاکستان آنے والا ہے جس میں سے انسان کے گزرتے ہی اس کا کورونا ٹیسٹ ہو جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ چونکہ یہ اسکینر بہت بڑا ہے، اس لئے اسے کس طرح لانا ہے، اس کا فیصلہ ابھی کیاجا رہا ہے۔ اسے کسی الگ جہاز میں لانا ہوگا، لیکن پاکستان کے لئے یہ ایک اچھی خبر ہے کہ یہاں کورونا کی تصدیق کا عمل بہت آسان ہو جائے گا جس سے اس وبا کو مزید پھیلنےسے روکا جا سکے گا۔یاد رہےکہ پاکستان میں اب تک متاثری افراد کی تعداد1102 ہو گئی ہے جبکہ 8 افراد اس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کےچاروں صوبوں میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا جس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں فوج تعینات کر دی گئی تھی تا کہ لوگو ں کو ان کے گھروں سے نکلنے سے روکا جا سکے۔کورونا وائرس سے بچنے کا یہی ایک طریقہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے دور رہیں تا کہ یہ مزید نہ پھیلے۔حکومت کی جانب سے یہ بھی عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتری کی طرف نہیں جاتے تو ہمیں کرفیو کی طرف بھی جانا پڑ سکتا ہے، اسی لئے حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ لوگ گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں کیونکہ اسی طرح ہم اس کے پھیلاو کو رروک سکتے ہیں۔لیکن صابر شاکر نے پاکستان کے لئے ایک خوشخبری سنائی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ چین سےایک ایسا اسکینر پاکستان آنے والا ہے جس میں سے انسان کے گزرتے ہی اس کا کورونا ٹیسٹ ہو جائے گا۔

FOLLOW US