Saturday November 30, 2024

حج روک دیے جانے کی افواہیں، وضاحت کر دی گئی

اسلام آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سوشل میڈیا پر حج روکنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، تاہم سعودی وزارت حج نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلوں اوررہائشی عمارتوں کا حتمی معاہدہ فی الحال موخر کرنے کا مشورہ دیا ہے، حج انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔ منگل کو حج انتظامات کے حوالے سے اپنے ایک وضاحتی بیان میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ ہم سعودی وزارت حج و عمرہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، سعودی عرب نے حج انتظامات روکنے سے متعلق کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ سعودی حکام ایسے اعلان سے پہلے بڑے مسلم ممالک سے مشاورت کریں گے، فی الحال حج نہ ہونے کی بات قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے امید ہے کہ حج کے ایام تک صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مصدقہ اطلاعات کیلئے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا کو فالو کریں۔

FOLLOW US