Monday January 20, 2025

’ کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومت بتا نہیں رہی‘وزیراعظم کے معاون خصوصی کی آڈیو کال اصل نکلی،لوگوں میں کورونا کا خوف کیوں پھیلا رہے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کا میچ اور بیلوں کی دوڑ کرانا چاہتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ آڈیو پیغام دیا تھا۔خیال رہے کہ ندیم افضل چن کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ جانگلی زبان (پنجابی کا ایک لہجہ) میں مختار نامی شخص کو گھر میں رہنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ ندیم افضل چن نے اپنے آڈیو میسج میں یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگ مر رہے ہیں لیکن حکومت بتا نہیں رہی۔ندیم افضل چن کا آڈیو پیغام وائرل ہونے کے بعد انہوں نے نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں اپنے اس پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ سب ڈرانے کیلئے کہا تھا، اللہ نہ کرے کہ ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو۔ندیم افضل چن نے بتایا کہ ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کا میچ اور بیلوں کی دوڑ کروانا چاہتے تھے، وہاں ہر سال یہ کروائی جاتی ہے اور اس بار نہ ہونے پر مسئلہ بنا ہوا تھا، جس پر لوگوں کو اپنی جانگلی زبان میں پیغام دیا، جن کو یہ پیغام دینا تھا ان کو چلا گیا ہے۔

FOLLOW US