Monday January 20, 2025

جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کر دیے، موجودہ حالات میں آرمی چیف کا خصوصی اعلان

راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی کورونا وائرس سے مل کر لڑیں گے، جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے گئے ہیں، گلگت بلتستان کے لوگوں کی ہرممکن مدد کررہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل متحرک کیے گئے ہیں۔ حکومت کے ساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی کورونا وائرس یکجا ہوکر لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کرگلگت بلتستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ گلگت بلتستان کے لوگوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ گلگت بلتستان کی حکو مت اورسول انتظامیہ سے مل کر کام کررہے ہیں۔

FOLLOW US